سپریم کورٹ نے ملک میں کسانوں کی خودکشی کے معاملات کے مدنظر مرکزی حکومت،
ریزرو بینک آف انڈیا اور تمام ریاستی حکومتوں سے چار ہفتے کے اندر اندر اس
کی اصل وجوہات کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔سپریم کورٹ نے آج ایک غیر سرکاری تنظیم کرانتی کی جانب
سے دائر مفاد
عامہ کی ایک عرضی اور اس معاملے میں از خود نوٹس لیتے ہوئے مرکز اور ریاستی
حکومتوں سے پوچھا ہے کہ قدرتی آفات سے فصلوں کو ہونے والے نقصان اور قرض
کے بوجھ سے دبے کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے اب تک کیوں ایک مناسب
پالیسی نہیں بنائی گئی ہے۔